کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سیّد سندھ مراد علی شاھ گھوٹکی ٹرین حادثے میں زخمی ہونے والی کائنات کی خیریت دریافت کرنے ہسپتال پہنچ گئے۔
ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق 13 سالہ کائنات گھوٹکی ٹرین حادثے میں شدید زخمی ہو گئی تھی حادثے میں کائنات کے رشتے دار، والدین اور بھائی شہید ہوگئے تھے، کائنات کو وزیراعلیٰ سندھ نے 24 جنوری کو کراچی کی نجی ہسپتال منتقل کروایا تھا، کائنات کی دونوں ٹانگیں اور ایک بازو میں فریکچرز تھے۔
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر کائنات کے علاج کے اخراجات سندھ حکومت نے برداشت کئے، آج کائنات مختلف آپریشنز کے بعد صحتیاب ہوگئی ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کائنات کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت سندھ کائنات کا بھرپور خیال رکھے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کائنات کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے بھائی کو سندھ حکومت نوکری دی گی، اس موقعے پر کائنات نے وزیراعلیٰ سندھ کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں بھی دیں۔