چیک ری پبلک میں دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، 3 افراد ہلاک

Published On 04 August,2021 05:34 pm

پراگ: (ویب ڈیسک) یورپی یونین کے ملک چیک ری پبلک میں دو مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے باعث 3 مسافر ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چیک ری پبلک میں دو مسافر ٹرینیں ٹکرانے کا یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ کے قریب پیش آیا۔ یہ ٹرینیں میلاویس نامی گاؤں میں ٹکرائیں۔

چیک جمہوریہ کی پولیس کی طرف سے ٹویٹر پر واقعے سے متعلق اطلاع دیتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ درجنوں دیگر افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ملی ہے۔ ہم مسافروں کو وہاں نے نکالنے میں مدد کر رہے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں مرنے والوں کی تعدد تین ہے۔ مرنے والوں میں ٹرین کے دونوں ڈرائیور اور ایک خاتون شامل ہے۔ 

چیک جمہوریہ کے ٹرانسپورٹ منسٹر کاریل ہاولیچیک نے ٹویٹر پر تصدیق کی کہ ٹکرانے والی ٹرینوں میں سے ایک Ex 351 ٹرین تھی، جو چیک ریلوے کی ویب سائٹ کے مطابق میونخ سے پراگ کے درمیان سفر کرنے والی تیز رفتار ٹرین ہے۔ہاولیچیک حادثے کے مقام کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ Ex 351 نے سگنل کا خیال نہ رکھا اور ایک علاقائی ٹرین میں جا ٹکرائی۔

چیک وزیر ریلوے کے مطابق صورتحال نازک ہے۔

Advertisement