شیخوپورہ میں صفدر آباد کے قریب ماڑی انڈس ٹرین کو حادثہ

Published On 22 December,2022 04:06 am

شیخوپورہ : (دنیا نیوز ) شیخوپورہ میں صفدر آباد کے قریب ماڑی انڈس ٹرین کو حادثہ پیش آگیا جس کے باعث ٹرینوں کی آمدو رفت معطل ہوگئی۔

ریلوے حکام کے مطابق ماڑی انڈس ٹرین لاہور سے میانوالی جارہی تھی کہ شیخوپورہ میں صفدر آباد کے قریب ٹرین کا انجن پٹڑی سے اتر گیا، حادثہ کانٹنا بدلنے کے دوران پیش آیا۔

ریلوے حکام نے مزید بتایا کہ حادثے کی وجہ سے دیگر ٹرینوں کی آمدو رفت معطل ہو چکی ہے جبکہ ریلوے ٹریک کو بحال کرنے کیلئے کام جاری ہے۔