حیدرآباد: (دنیا نیوز) کراچی سے پشاور جانیوالی ہزارہ ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی سفر کےد وران ایک بوگی ٹوٹنا شروع ہو گئی، مسافروں کی شکایت پر ڈرائیور نے حاضر دماغی سے ٹرین کو بھولاڑی سٹیشن کے مقام پر روک لیا۔
ذرائع کے مطابق ٹرین کا سفر مزید جاری رہتا تو بوگی مکمل کٹ کر علیحدہ ہوسکتی تھی ،متاثرہ بوگی کو ٹرین سے علیحدہ کرکے ٹرین کو منزل کی طرف روانہ کردیا گیا۔
متاثرہ بوگی کے مسافروں کو دوسرے ڈبوں میں منتقل کیا گیا، خستہ حال بوگی کی پرانی ویلڈنگ ٹوٹی، حادثے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔