مختلف واقعات میں ٹرین کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق، مسافر کی دونوں ٹانگیں کٹ گئیں

Published On 06 March,2023 07:12 pm

رائیونڈ، پڈ عیدن: (دنیا نیوز) رائیونڈ اور پڈ عیدن میں ٹرین حادثوں کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا جبکہ مسافر کی دونوں ٹانگیں کٹ گئیں۔

تفصیل کے مطابق رائیونڈ کے علاقہ کڑیال گاؤں کے قریب 17 سالہ نوجوان چاند عمر ریلوے لائن کے قریب اپنی بکریاں چرا رہا تھا کہ اچانک بکریاں ریلوے ٹریک پر چلی گئیں، جن کو ریلوے ٹریک سے ہٹاتے ہوئے وہ ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔

دوسرے واقعہ میں پڈعیدن ریلوے سٹیشن پر ٹرین کی زد میں آکر مسافر کی دونوں ٹانگیں کٹ گئیں، ریلوے پولیس ذرائع کے مطابق مسافر گھوٹکی سے شہداد پور جا رہا تھا کہ حویلیاں سے کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کے نیچے آگیا۔

زخمی ہندو شخص کی شناخت محینات پھیل کے نام سے ہوئی ہے، پڈعیدن ریلوے پولیس نے تشویشناک حالت میں پڈعیدن ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
 

Advertisement