کراچی سے لاہور جانے والی مال بردار ٹرین کی بوگی پٹری سے اتر گئی

Published On 22 September,2023 05:43 pm

حیدرآباد: (دنیا نیوز) کراچی سے لاہور جانے والی مال بردار ٹرین کی بوگی کوٹری اور بھولاری کے درمیان پٹری سے اتر گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق مال بردار ٹرین کے پٹری سے اترنے سے اپ ٹریک معطل ہوگیا، کراچی سے لاہور جانے والی مسافر ٹرین تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ ہے، اطلاع ملنے پر ریلوے حکام اور پولیس عملہ موقع پر پہنچ گیا۔

حکام نے بتایا کہ ٹریک بحال کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے، کراچی سے لاہور جانے والی ٹرینوں کو ٹریک بحال ہونے تک ڈاؤن ٹریک سے گزارا جائے گا، پٹری سے اترنے کے سبب اپ ٹریک مکمل طور پر معطل ہے۔