کوئٹہ سے لاہور جانے والی جعفر ایکسپریس کو روہڑی کے قریب حادثہ

Published On 27 November,2023 10:59 pm

سکھر: (دنیا نیوز) کوئٹہ سے لاہور جانے والی مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس کو روہڑی کے قریب حادثہ پیش آ گیا۔

جعفر ایکسپریس روہڑی سے لاہور جانے کیلئے روانہ ہونے کے بعد چند کلومیٹر کے فاصلے پر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹراگئی، ٹرین ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگا کر ٹرین کو بڑے حادثے سے بچا لیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے حکام حادثے والی جگہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔