ہزارہ ایکسپریس کی زد میں آکر 50 سے زائد بھیڑیں، 6 گائے ہلاک

Published On 19 November,2023 04:13 pm

احمد پور شرقیہ: (دنیا نیوز) ہزارہ ایکسپریس کی زد میں آکر 50 سے زائد بھیڑیں اور 6 گائے ہلاک ہوگئیں۔

یہ افسوسناک واقعہ عباسیہ لنک کینال ریلوے پل پر چنی گوٹھ کے قریب پیش آیا، ہزارہ ایکسپریس ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہونے والی مویشی کروڑوں روپے مالیت کے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ چرواہے کی غفلت کے باعث پیش آیا ہے۔