عارفوالا میں ٹرین کی کار کو ٹکر، ڈرائیور جاں بحق، 4 افراد زخمی

Published On 13 June,2024 08:03 pm

عارف والا: (دنیا نیوز) ٹرین کی کار کو ٹکر کے باعث ڈرائیور جاں بحق ہوگیا جبکہ کار میں سوار دیگر 4 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق گاؤں 167 ای بی میں عملہ کے بغیر پھاٹک پر کار ٹرین کی زد میں آگئی، زخمیوں میں خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔

حادثہ ریلوے ٹریک پر پھاٹک نہ ہونے کے باعث پیش آیا، ریسکیو اہلکاروں نے لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا، زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔