کراچی سے لاہور جانیوالی شالیمار ایکسپریس کو حادثہ، تمام مسافر محفوظ رہے

Published On 15 January,2024 10:01 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ٹرین کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی کے علاقے بن قاسم کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے، حادثے میں ٹرین کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ریلیف ٹرین بن قاسم بادل نالا پہنچ گئی ہے، جلد ٹرین روانہ کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال مئی میں بھی شالیمار ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، حادثہ روہڑی ریلوے سٹیشن سے پہلے پیش آیا تھا۔