احمد پور شرقیہ: (دنیا نیوز) ڈیرہ نواب صاحب ریلوے سٹیشن کے قریب مال گاڑی کی بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے باعث اپ اور ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔
کراچی سے ساہیوال کوئلہ لے کر جانے والی مال گاڑی کی بوگیاں ریلوے سٹیشن ڈیرہ نواب صاحب کے قریب اچانک پٹڑی سے اتر گئیں جس کے باعث اپ اور ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی ہے۔
مسافر ٹرینوں زکریا ایکسپریس کو سمہ سٹہ ریلوے سٹیشن، فرید ایکسپریس کو ڈیرہ نواب صاحب، شالیمار ایکسپریس کو خان پور اور پاکستان ایکسپریس کو بہاول پور ریلوے سٹیشن پر روک لیا گیا۔
ریلوے ذرائع کے مطابق جائے حادثہ پر مشینری پہنچا دی گئی ہے، ریلوے عملہ ٹرین کی اتری بوگیوں کو ٹریک پر چڑھانے میں مصروف عمل ہے۔
ذرائع کے مطابق اپ اور ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت بحال ہونے میں مزید 3 سے 4 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔