مال بردار ٹرین کی ٹکر سے کار سوار 2 افراد جاں بحق

Published On 04 July,2024 11:02 pm

گھوٹکی: (دنیا نیوز) مال بردار ٹرین کی ٹکر سے کار سوار 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

کاروگھٹ پھاٹک کے مقام پر کار مال بردار ٹرین کی زد میں آگئی، افسوسناک حادثے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، مال بردارگاڑی پنجاب سے کراچی جا رہی تھی، حادثہ کار ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔