وزیرآباد :(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع وزیر آباد میں ریلوے ٹریک عبور کرتے نوجوان کو ٹرین نے کچل دیا۔
حادثہ ریلوے ٹریک مولانا ظفر علی خان بائی پاس کے قریب پیش آیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ،جاں بحق ہونے والے نامعلوم نوجوان کی عمر 30 سے 35 سال معلوم ہوتی ہے۔
ریسکیو اہلکاروں نے لاش قبضے میں لے کر مقامی ہسپتال منتقل کردی جبکہ پولیس نے ورثا کی تلاش شروع کر دی۔