گوجرانوالہ: مضر صحت کھانا کھانے کا واقعہ، پولیس اہلکار کا بیٹا بھی دم توڑ گیا

Published On 02 July,2025 02:54 am

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے کا افسوسناک واقعہ، پولیس اہلکار کا دو بچیوں کے بعد 8 سالہ بیٹا بھی دم توڑ گیا۔

موڑ ایمن آباد میں اہلکار نوید پہلوان کی بیٹی ایمان فاطمہ کی سالگرہ تھی، گھر والوں نے کھانا باہر سے منگوایا، مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے ایمان فاطمہ،4 سالہ جنت اور 8 سالہ حیدر جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس نے قتل اور زہر خورانی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے سات ملزمان کو گرفتار کر لیا۔