اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے ڈاکٹر نثار چیمہ اور ذوالفقار چیمہ کی ملاقات ہوئے۔
ملاقات کے دوران گوجرانوالہ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر NA 66 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے چیمہ برادران کا پارٹی کے فیصلے کی حمایت کرنے کا اعلان کیا۔
ڈاکٹر نثار چیمہ اور ذوالفقار چیمہ نے پارٹی کے نامزد امیدوار کا ساتھ دینے کی پارٹی کو یقین دہانی کرائی، اس موقع پر دعائے خیر بھی کی گئی۔
وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنااللہ خان، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، چودھری عابد رضا، انجینئر خرم دستگیر اور مدثر قیوم ناہرا بھی اس موقع پر موجود تھے۔