گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) تھانہ سٹی کے علاقہ جی ٹی روڈ پرانی سبزی منڈی کے قریب پولیس ملازمین پر فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس اہلکاروں نے مشکوک شخص کو روکا تو اس نے پولیس ملازمین پر فائرنگ کردی، فائرنگ کرنے والا ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، ملزم کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ہیڈ کانسٹیبل عامر تھانہ سٹی میں تعینات ہے۔
زخمی ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل عامر کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ملزم کی تلاش کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔