ساس سے جھگڑا، بہو نے 2 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

Published On 18 September,2025 10:16 pm

بہاولپور: (دنیا نیوز) خاتون نے اپنے دو بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

افسوسناک واقعہ بہاولپور میں پیش آیا جہاں ساس بہو کے جھگڑے نے گھر کو المیے میں بدل دیا، 26 سالہ شہر بانو نے اپنے دو بچوں کو قتل کر دیا۔

شہر بانو نے 3 سالہ بیٹی اور 2 سالہ بیٹے کا گلا دبا کر قتل کیا، بچوں کے قتل کے بعد خاتون نے پھندہ لگا کر خودکشی کر لی۔

پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیں جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔