کراچی میں پولیس مقابلہ: ایک ملزم ہلاک، ساتھی زخمی حالت میں گرفتار

Published On 18 September,2025 04:03 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

واقعہ کی اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ حکام اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، پولیس حکام نے بتایا کہ ہلاک ملزم کی شناخت محمد فیاض اور زخمی کی خرم کے نام سے ہوئی ہے، ملزموں کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔

ریسکیو اہلکاروں نے ہلاک ہونے والے ملزم کی لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے ملزموں کے خلاف مزید تحقیقات شروع کر دی۔