قلعہ عبداللہ: (دنیا نیوز) توبہ اچکزئی میں لیویز فورس کی کامیاب کارروائی، افغانستان کے صوبہ ہلمند سے اغوا کیا گیا کمسن بچہ بازیاب کرا کے اغوا کار گرفتار کر لیا۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق مغوی 12 سالہ رحمت اللہ کو طبینہ کراس تحصیل دوبندی سے بازیاب کرایا گیا، لیویز فورس نے 5 اغوا کاروں کو گرفتار کر لیا، اغوا کاروں کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ اغوا کار افغانستان سے بچے کو ورغلا کر توبہ اچکزئی لائے تھے، اغوا کاروں کا تعلق افغانستان سے ہے، مقدمہ درج کر لیا گیا۔