بوریوالا: (دنیا نیوز) بوریوالا کے تھانہ فتح شاہ کی حدود میں سی سی ڈی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا۔
سی سی ڈی پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کو ریکوری کے لئے لیجایا جارہا تھا کہ تھانہ فتح شاہ کی حدود میں انہیں چھڑوانے کے لئے مقابلہ ہو گیا، پولیس حکام کے مطابق مقابلے کے دوران دو ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے جبکہ دو ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ان کے فرار ہونے والے ساتھیوں کو پکڑنے کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔