نوڈیرو میں مبینہ پولیس مقابلہ: ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Published On 15 September,2025 12:46 am

لاڑکانہ: (دنیا نیوز) نوڈیرو میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی احمد فیصل چودھری نے بتایا کہ گشت پر معمور پولیس ایلکاروں اور ڈاکوؤں کے درمیاں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکو زخمی حالت میں پکڑا گیا، ڈاکو کی شناخت ضلع جیکب آباد کے علاقے دودا پور کے رہائشی عمران دستی کے نام سے ہوئی ہے۔

احمد فیصل چودھری نے مزید بتایا کہ ڈاکو عمران دستی کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا، گرفتار ڈاکو عمران سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا، ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

ایس ایس پی کے مطابق زخمی ڈاکو کو ابتدائی طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔