بورے والا: (دنیا نیوز) دریائے ستلج کے سیلاب میں ڈوبی بستیوں میں وارداتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
کشتی سوار چور زمیندار کے ڈیرے سے لاکھوں کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے، چور سولر پلیٹیں، انورٹر، پنکھے اور پمپ لے گئے۔
متاثرین کے مطابق سیلاب کے باعث تمام لوگ پہلے ہی محفوظ مقامات پر منتقل ہو چکے تھے، واردات کے بعد پولیس موقع پر پہنچی۔
سیلاب متاثرین نے ڈی پی او وہاڑی سے چوروں کا سراغ لگانے اور وارداتیں روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔