چینی ناظم الامور کا این ڈی ایم اے کا دورہ، متاثرین کیلئے تعاون کی یقین دہانی

Published On 12 September,2025 05:23 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چینی ناظم الامور شی یانکیانگ کا این ڈی ایم اے میں نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر کا دورہ کیا۔

این ای او سی کے دورہ پر چینی ناظم الامور کو این ڈی ایم اے ٹیم کی جانب سے حالیہ سیلابی صورتحال اور امدادی کارروائیوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کی متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے صوبائی و علاقائی اداروں کے ساتھ مربوط حکمت عملی اور مشترکہ اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

سیلا ب متاثرہ علاقوں میں تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری امداد اور بحالی کے اقدامات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

آفات سے نمٹنے اور پیشگی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے موسمی صورتحال کے جائزہ اورجدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر بریفنگ دی گئی۔

چینی ناظم الامور نے این ڈی ایم اے کے بروقت اقدامات اورموئثر ریسپانس کو سراہتے ہوئے پاکستان کے آفات سے نمٹنے کے شعبہ کو بہترین قرار دیا۔

چینی حکومت کی جانب سے شی یانکیانگ نے سیلا ب متاثرین کی مدد کے لیے بھر پور تعاون کی یقین دہائی کرائی۔