لیاقت پور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پنجاب کے علاقے لیاقت پور پہنچ گئیں۔
مریم نواز بذریعہ ہیلی کاپٹر گل محمد لنگاہ کے مقام پر پہنچیں، انہوں نے فلڈ ریلیف کیمپ پر سیلاب متاثرین سے ملاقات کی، ہیلی پیڈ پر ضلعی انتظامیہ اور مقامی ایم پی اے نے ان کا استقبال کیا۔
اپنے دورے کے دوران وہ رحیم یار خان کے دیگر متاثرہ علاقوں میں بھی جائیں گی اورسیلابی صورتحال کا جائزہ لیں گی۔
دوسری جانب دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کو مقامی انتظامیہ کے حکام اور ریسکیو افسران جاری امدادی سرگرمیوں کے بارے میں بھی آگاہ کریں گے۔