جلال پور پیر والا کے علاقے عنائت پور میں انخلا آپریشن مکمل

Published On 11 September,2025 11:13 pm

ملتان: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر جلال پور پیر والا کے علاقے عنائت پور میں انخلا آپریشن مکمل ہو گیا۔

عوام نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اظہارِ تشکر کیا اور سینئر منسٹر مریم اورنگ زیب سمیت دیگر وزرا اور پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینیر منسٹر مریم اورنگ زیب نے 24 گھنٹے سے جاری آپریشن کی نگرانی کی۔

جلال پور پیر والا کے نواحی علاقے عنایت پور میں سیلاب متاثرہ علاقوں سے آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ جلال پور پیر والا کے علاقے میں آخری فرد کے محفوظ مقام پر پہنچنے تک ریسکیو آپریشن بند نہیں ہوگا۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ کامیاب ریسکیو آپریشن پر کمشنر ملتان، ڈپٹی کمشنر، ریسکیو ٹیم، سول ڈیفنس اور دیگر ادارے شاباش کے مستحق ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جمعہ کی صبح 6 بجے دوبارہ ریسکیو آپریشن شروع کریں گے، اگر کوئی جانا چاہے گا تو کشتیاں بھی موجود ہیں اور پورا عملہ بھی الحمدللہ۔