اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاک فوج سول انتظامیہ کے ساتھ سیلاب متاثرین کی مدد اور خدمت میں دن رات پیش پیش ہے، پنجاب کے مختلف سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اور رینجرز اہلکاروں کا ریلیف آپریشن مزید تیز کر دیا گیا۔
پاک فوج کی جانب سے قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں امدادی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، پاک فوج سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان، راشن سمیت ضروریاتِ زندگی کی اشیاء تقسیم کر رہی ہے۔
— Dunya News (@DunyaNews) September 11, 2025
پاک فوج کی جانب سے میڈیکل کیمپس میں مفت طبی امداد بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
عوام کی جانب سے پاک فوج کو سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کارروائیوں پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ آزمائش کی اس گھڑی میں پاک فوج اپنے ہم وطنوں کے شانہ بشانہ موجود ہے۔