علی پور میں سیلاب متاثرین سے بھری کشتی الٹ گئی

Published On 10 September,2025 07:10 pm

مظفرگڑھ: (دنیا نیوز) علی پور کے علاقے لتی ماڑی میں سیلاب متاثرین سے بھری کشتی الٹ گئی۔

ریسکیو عملہ کے مطابق کشتی میں پانی بھرنے کے باعث حادثہ پیش آیا، ایک شخص کے لٹکنے سے کشتی کا توازن بگڑا۔

کشتی میں 10 سے زائد افراد سوار تھے، تمام افراد محفوظ رہے، موقع پر موجود افراد نے بروقت کارروائی سے تمام متاثرین کو بچا لیا۔