سیالکوٹ کے 26 سرکاری سکولز مزید 2 روز کیلئے بند، نوٹیفکیشن جاری

سیالکوٹ کے 26 سرکاری سکولز مزید 2 روز کیلئے بند، نوٹیفکیشن جاری

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر کے حکم پر 26 سرکاری سکول 11 اور 12 ستمبر کو بند رہیں گے، طلبہ کے لیے دو روزہ تعطیل ہوگی جبکہ تدریسی عملہ حاضری یقینی بنائے گا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلاب سے متعدد تعلیمی ادارے متاثر ہوئے، سکول بندش کا فیصلہ طلبہ کی حفاظت اور ہنگامی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسکہ کے 4، سیالکوٹ کے 6، پسرور کے 6 اور سمبڑیال کے 8 اسکول بند رہیں گے۔