ملتان: (دنیا نیوز) جلال پور پیروالا میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے خوراک پہنچانے اور ریسکیو کا عمل جاری ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کا انخلاء جاری ہے، ضلعی انتظامیہ نے سیلاب میں گھرے متاثرین تک خشک راشن پہنچانے کا آغاز کر دیا، متاثرین کو خشک راشن پہنچانے کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا گیا۔
پنجاب حکومت کی جانب سے جدید ڈرونز کے ذریعے راشن اور اشیاء ضروریہ متاثرین تک پہنچانے سے کئی زندگیاں محفوظ ہوئیں۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب زیب کا فلڈ بند کے اوپر نگرانی کیمپ قائم کر دیا گیا،سینئر صوبائی وزیر نے اپنی نگرانی میں کشتیوں کے ذریعے شہریوں کا انخلاء یقینی بنایا۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، کمشنر عامر کریم خاں اور ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو بھی کیمپ میں موجود ہیں، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بھی امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی اور بریفنگ لی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے بتایا کہ پانی میں پھنسے بیشتر شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے، ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے دور دراز کے علاقوں میں خشک راشن پہنچایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تھرمل ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے سیلابی پانی میں پھسنے افراد کی نشان دہی بھی کی جا رہی ہے۔