لاہور: (دنیا نیوز) دریاؤں میں سیلاب اور پانی کے بہاؤ کی تازہ ترین صورتحال جاری کر دی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈ پنجند کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، پانی کا بہاؤ 6 لاکھ 58 ہزار 845 جبکہ ہیڈ مرالہ کے مقام پر صورتحال نارمل ہے اور پانی کا بہاؤ 57 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
دریائے چناب میں ہیڈ خانکی کے مقام پر صورتحال نارمل ہے جبکہ پانی کا بہاؤ 78 ہزار 253، ہیڈ تریموں کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 55 ہزار 51 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دریائے چناب میں ہیڈ قادرآباد کے مقام پر بھی صورتحال معمول کے مطابق ہے اور پانی کا بہاؤ 92 ہزار 444، چنیوٹ کے مقام پر صورتحال نارمل اور پانی کا بہاؤ63 ہزار 877 کیوسک ہے۔
دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر صورتحال نارمل ہے اور پانی کا بہاؤ 20 ہزار 900 ، شاہدرہ کے مقام پر صورتحال نارمل اور پانی کا بہاؤ 31 ہزار 682 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
دریائے راوی میں ہیڈبلوکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 63 ہزار 800، ہیڈسدھنائی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاؤ 75 ہزار 549 کیوسک ریکارڈ ہوا۔
دریائے ستلج میں گنڈاسنگھ والا کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاؤ 98 ہزار 165، ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 21 ہزار 459، ہیڈ اسلام کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب جبکہ پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 21 ہزار 10 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔