کراچی:(دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد میں سنارکی دکان کے ملازمین سے ڈاکو ڈیڑھ کروڑروپے لوٹ کر لے گئے۔
پولیس کے مطابق دوموٹرسائیکلوں پر سوارپر چار ملزمان نے واردات کی، جنہوں نے دکان کےملازمین ریحان اوریاسین سے رقم چھینی اور فوری فرارہوئے گئے۔
لیاقت آباد پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہےاور سی سی ٹی وی کیمروں سے شواہد بھی اکٹھے کررہے ہیں تاکہ ملزمان کو جلد ازجلد گرفتار کیا جائے۔