سرگودھا: نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 افراد قتل

Published On 11 September,2025 11:25 am

سرگودھا: (دنیا نیوز) سرگودھا میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق سرگودھا کے گاؤں نصیر پور میں نقاب پوش موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نعشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں عاطف اور ریحان شامل ہیں، واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔