لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت میں دو موٹرسائیکل سواروں نے پراپرٹی ڈیلر کو قتل کر دیا۔
مقتول اپنی گاڑی پر نشتر کے علاقہ میں موجود تھا، دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزموں نے پراپرٹی ڈیلر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
پولیس حکام کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے، پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لئے، مقتول کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ کی قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔