ہری پور میں خاتون نے فائرنگ کرکے شہری کو قتل کر دیا

Published On 01 September,2025 01:23 am

ہری پور: (دنیا نیوز) تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود ٹوڈو سٹاپ پرخاتون نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول کی شناخت حضرت اللہ کے نام سے ہوئی ہے اور وہ چارسدہ کا رہائشی ہے، پولیس نے ملزمہ خاتون کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا جبکہ قتل ہونے والے شخص کی لاش کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

ملزمہ نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ حضرت اللہ کو بار بار ناجائز تعلقات کے لئے تنگ کرنے کی وجہ سے قتل کیا، پولیس نے مقتول کی بیوی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔