کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقہ لیاری آگرہ تاج کالونی میں فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق مقتول کی شناخت 17 سالہ طہٰ کے نام سے ہوئی، واقعہ محلے میں لڑائی جھگڑے کے دوران پیش آیا، صدام نامی ملزم نے جھگڑے کے دوران نوجوان کو گولی مار دی اور ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔
اطلاع پر امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے تفتیش شروع کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کردی۔