کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پولیس چوکی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
واقعہ قیوم آباد چورنگی میں پیش آیا، فائرنگ سے ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا، پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی بھی ہوئے، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی مزید بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ چوکی کے باہر بیٹھے افراد پر کی گئی، ملزموں کو تلاش کرنے کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔