لودھراں: (دنیا نیوز) مرغی ذبح کرنے سے منع کرنے پر بھابھی کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق کونڈی میں شہزاد نے اپنی بھابی گلشن بی بی کی مرغی ذبح کرنا چاہی، گلشن بی بی کے منع کرنے پر ملزم شہزاد مشتعل ہوگیا۔
ملزم نے چھری کے وار کرکے اپنی بھابی کو شدید زخمی کر دیا، گلشن بی بی کو تشویش ناک حالت میں بہاول وکٹوریا ہسپتال ریفر کیا گیا۔
بہاول وکٹوریا ہسپتال میں گلشن بی بی دوران علاج دم توڑ گئی، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔