روجھان میں معمولی جھگڑے پر بھائی نے بھائی قتل کر دیا

Published On 18 July,2025 01:07 am

روجھان: (دنیا نیوز) روجھان کے نواحی علاقے تھانہ شاہوالی کی حدود میں معمولی جھگڑے پر بھائی نے بھائی کو مبینہ طور پر قتل کردیا۔

مقتول کی بیوی نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ معمولی جھگڑے پر امیر بخش ملک کو اس کے بھائی اور بھتیجے نے اینٹیں مار کر قتل کیا، پولیس کے مطابق امیر بخش کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ مقتول کی بیوی کی مدعیت میں 2 نامزد افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں جلد ملزم سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور فرانزک رپورٹ کے بعد مقتول کی موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔