نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

Published On 10 July,2025 11:23 pm

سرگودھا: (دنیا نیوز) نواحی قصبہ بن حبیب میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

پولیس حکام کے مطابق اے ایس آئی خالد میکن اپنے ڈیرے پر موجود تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر دم توڑ گیا۔

قتل کی وجہ سابق دشمنی بتائی جاتی ہے، جاں بحق پولیس اہلکار کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

اے ایس آئی خالد میکن تھانہ بھیرہ میں تعینات تھا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔