بنوں: زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

Published On 22 June,2025 09:43 am

بنوں: (دنیا نیوز) بنوں میں دو گروپوں کے درمیان تصادم میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق بنوں کے علاقے ممند خیل میں 2 گروپوں میں تصادم ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک زخمی ہوا ہے، فائرنگ کا واقعہ اراضی تنازع پر پیش آیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری علاقے میں پہنچ گئی، نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، قانونی کارروائی جاری ہے۔