راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے والد اور دو بیٹوں کو قتل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں گوجرخان جاتلی کے علاقے درکالی سیداں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ملزمان نے مقتولین کے گھر میں داخل ہو کر سوئے ہوئے باپ اور 2 بیٹوں پر فائرنگ کر دی، مقتولین کی شناخت مشتاق شاہ، عمران شاہ اور رضوان شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طور پر دو افراد زیرحراست ہیں، سی پی او نے نوٹس لے کر ایس پی صدر کو موقع پر پہنچنے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کر دی۔