رشتے کے تنازع پر نوجوان نے فائرنگ کرکے لڑکی کو قتل کر دیا

Published On 29 May,2025 05:38 pm

بورے والا: (دنیا نیوز) رشتے کے تنازع پر نوجوان نے فائرنگ کر کے لڑکی کو قتل کر دیا۔

نواحی گاؤں 243 ای بی کا ملزم سانول چوہان مقتولہ سے شادی کا خواہش مند تھا، لڑکی کے گھر والوں نے اس کی منگنی کہیں اور کر دی تھی۔

ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا، مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا۔