شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی کو مبینہ آشنا سمیت قتل کر دیا

Published On 23 May,2025 04:52 pm

پشاور: (دنیا نیوز) تھانہ متنی کی حدود میں غیرت کے نام پر فائرنگ کے خاتون اور ایک مرد کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نور احمد نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی اور غیر مرد پر فائرنگ کر کے قتل کیا، پولیس نے ملزم نور احمد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزم نے واقعہ کو غیرت کا شاخسانہ قرار دیا، جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔