جائیداد کے تنازع پر گولی مار کر باپ کو دو بیٹوں سمیت قتل کر دیا گیا

Published On 22 May,2025 06:07 pm

مردان: (دنیا نیوز) جائیداد کے تنازع پر گولی مار کر باپ کو دو بیٹوں سمیت قتل کر دیا گیا۔

افسوسناک واقعہ رستم کے علاقے گڑیالہ میں پیش آیا جہاں ملزموں نے جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں باپ اور 2 بیٹوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو میڈیکل ٹیم نے جاں بحق افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دیں، پولیس کی جانب سے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی گئی۔