موٹر سائیکل تصادم پر لڑائی میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

Published On 09 May,2025 04:50 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) سریاب روڈ نزد چکی شاہوانی کے قریب فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے مقتولین کی شناخت عبدالرزاق اور مہراللہ کے نام سے ہوئی، لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کی موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئی تھیں، جس کے بعد آپسی فائرنگ کے دوران دونوں جاں بحق ہو گئے۔