کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں تنور مالکان نے انتظامیہ سے مذاکرت کے بعد آج سے شروع ہونے والی ہڑتال 10 روز کےلیے مؤخر کردی۔
بلوچستان تندور ایسوسی ایشن کے رہنما رضا محمد نے پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ آج سے شروع ہونے والی ہڑتال مؤخر کی ہے، ہڑتال مؤخر کرنے کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ سے مذاکرت کے بعد کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی تجزیاتی کمیٹی 6 روز میں تنور کی روٹی کی قیمت طے کرے گی، جو بھی وزن مقرر ہو گا اس کے نرخ کا نیا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
تاہم اس دوران تندور مالکان ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نرخ کی پابندی کرتے ہوئے تنوری روٹی 30 روپے میں فروخت کریں گے۔