سرگودھا: (دنیا نیوز) نامعلوم افراد کی ہسپتال میں ڈاکٹر پر فائرنگ، فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکٹر شیخ محمود جاں بحق ہو گئے۔
ڈاکٹر شیخ محمود کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، قتل کا واقعہ یونیورسٹی روڈ پر واقع ایک پرائیویٹ ہسپتال میں پیش آیا۔
ڈی پی او نے بتایا کہ کرائم سین یونٹ اور فرانزک کی ٹیمیں موقع سے شواہد اکٹھے کر رہی ہیں، وقوعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
ڈی پی او سرگودھا کے مطابق وقوعہ میں ملوث ملزم کو ٹریس کر کے جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔