خان پور مہر: (دنیا نیوز) خانپور مہر کے قریب ریگستانی علاقے ہیکھل پٹ میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آگیا۔
فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے، پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ دیرینہ دشمنی کے باعث پیش آیا، مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔