چشتیاں: (دنیا نیوز) تھانہ ڈاہرانوالہ کے علاقہ میں شادی سے انکار پر ملزم نے فائرنگ کر کے بیوہ خاتون کو قتل اور اس کا بیٹا زخمی کر دیا۔
تھانہ ڈاہرانوالہ پولیس نے تعاقب کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا، 16 سالہ زخمی لڑکے رحمان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق ملزم نوید 45 سالہ بیوہ خاتون سے شادی کرنا چاہتا تھا۔
پولیس کے مطابق خاتون کے انکار پر ملزم نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی، جاں بحق خاتون نسیم بی بی 6 بچوں کی ماں تھی، پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
پولیس نے مقتولہ خاتون نسیم بی بی کی لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا، تھانہ ڈاہرانوالہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں۔