میہڑ: (دنیا نیوز) پسند کی شادی کرنے والی لڑکی سمیت 2 افراد قتل اور شوہر کو زخمی کرنے کا افسوسناک واقعہ سامنے آگیا۔
بتایا گیا ہے کہ لڑکی سپنا نے چند روز قبل نوجوان معشوق سولنگی سے پسند کی شادی کی تھی، قتل ہونیوالوں میں لڑکی کے شوہر کا ماموں بھی شامل ہے۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔